نئی دہلی11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے مسلمانوں کے تحفظ پر دیے بیان پر دوسرے دن بھی بی جے پی کے ہمنواؤں کادردچھلکتارہا۔ کوئی ان کے بیان کے صحیح ٹھہرا رہا ہے تو کوئی غلط۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سیدغیورالحسن رضوی نے سابق نائب صدرجمہوریہ حامدانصاری کے مسلمانوں کے غیر محفوظ محسوس کرنے سے متعلق حالیہ بیان کوغیر ذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمانوں میں عدم تحفظ اور خوف کا کوئی ماحول نہیں ہے۔رضوی نے کہاکہ انصاری صاحب کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ اتنے بڑے شخص کے بیان سے ایسا پیغام جائے گا کہ مسلمان ڈرے ہوئے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ میں تو یہ کہوں گا کہ ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔غور طلب ہے کہ مدت مکمل ہونے سے ٹھیک پہلے انصاری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک کے مسلمانوں میں عدم تحفظ اور اس کوتشویش ہے۔ رضوی نے کہا کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ مسلمانوں میں خوف ہے۔ آپ دیکھئے کہ حکومت کی سروس میں اتنی بڑی تعداد میں مسلم بچوں کاانتخاب ہو رہا ہے۔ پھرکیساخوف؟۔